اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نورجہاں کو سفاری پارک منتقل کرنے کیلئے فورپاز کی ٹیم چڑیا گھر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ہتھنی نورجہاں کو چڑیا گھر میں صحت خراب ہونے کی وجہ سے سفاری پارک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، بین الاقوامی تنظیم فور پاز کی 5 رکنی ٹیم کراچی کے سفاری پارک پہنچ گئی، اس کو فراہم کردہ انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی، ڈائریکٹر سفاری پارک کنور ایوب اور چڑیا گھر کے حکام اس ٹیم کے ہمراہ موجود تھے ۔ اس موقع پر رکن فور پاز ڈاکٹر عامر خلیل نے کہا کہ صحت میں بہتری کے بعد نورجہاں کو سفاری پارک منتقل کیا جا رہا ہے ۔
