لندن (اے بی این نیوز)اگر آپ خط پوسٹ کرتے ہیں تو وہ کتنے دن میں اپنی منزل تک پہنچ جاتا ہے؟کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ایک صدی سے زائد عرصے قبل پوسٹ کیا جانے والا خط اب جا کر اپنی منزل پر پہنچا؟جی ہاں واقعی ایسا حیرت انگیز واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جہاں 1916 میں بھیجا گیا خط 100 سال سے زائد عرصے بعد اپنی منزل پر پہنچ گیا،خط برطانیہ کے شہر باتھ (Bath) سے لندن بھیجا گیا تھا جس پر اس زمانے کے بادشاہ جارج 5 کی ڈاک ٹکٹ چسپاں تھی، خط 1916 میں کیٹی مارش نامی خاتون کے پتے پر ان کی دوست نے بھیجا تھا جو اس وقت باتھ میں تعطیلات منانے کے لیے موجود تھیں،جس گھر کے پتے پر یہ خط بھیجا گیا تھا، وہ کافی عرصے قبل ہی گرایا جا چکا ہے اور اب وہاں اپارٹمنٹ بلڈنگ تعمیر ہوچکی ۔
