ممبئی(نیوزڈیسک)بھارت میں ایک شخص نے بیوی کو متاثر کرنے کے لئے پاسپورٹ ویری فکیشن سسٹم ہی ہیک کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے ریاست اتر پردیش کے علاقے غازی آباد سے ایک شخص کو پاسپورٹ ویری فکیشن سسٹم ہیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔پولیس کا کہناتھا کہ راجا بابو شاہ نامی شخص پیشے سے سول انجنیئر ہے اور اس کی بیوی ممبئی میں کام کرتی ہے۔راجا بابو شاہ کی بیوی بیرون ملک جانا چاہتی تھی ، اس سلسلے میں اس نے پاسپورٹ بنوانے کے لیے قاون کے مطابق پولیس کو کچھ دستاویزات جمع کرائی تھیں۔دستاویزات کی تصدیق میں زیادہ وقت لگ گیا، تو اس نے بیوی کو متاثر کرنے کے لئے ممبئی میں موجود پاسپورٹ ویری فکیشن سسٹم ہی ہیک کرلیا۔راجا بابو شاہ نے گزشتہ برس ستمبر میں سسٹم ہیک کرکے ناصرف اپنی بیوی بلکہ دیگر 2 درخواستیں بھی کلیئر کردیں تاکہ کسی کو شک نہ ہو کہ صرف ایک ہی درخواست کیوں کلیئر کی گئی ہے۔ممبئی کے آزاد میدان پولیس اسٹیشن میں نامعلوم شخص کے خلاف انڈین پینل کوڈ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس نے تفتیش کے دوران ملزم تک پہنچ گئی۔