لاہور(اے بی این نیوز)پاکستانی اداکارہ زباب رانا نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو افواہیں گردش کر رہی ہیں وہ حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
زباب رانا نے رمضان ٹرانسمیشن میں میزبان جویریہ سعود کے ایک سوال پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے اور بابر اعظم کے درمیان ایسا کچھ بھی نہیں تھا جیسا سوشل میڈیا پر چلایا جا رہا ہے۔ جب میں نے یہ ویڈیو دیکھی تو مجھے یہ سب باتیں بہت فنی لگیں۔ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ اس ویڈیو میں ایسی کون سی بات ہے جسے ہائی لائٹ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس سوشل میڈیا پر زباب رانا اور بابر اعظم کی ایک تقیب کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم کے چہرے کے تاثرات اور نظریں گھمانے کے انداز نے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا تھا۔
کچھ صارفین نے بابر اعظم کے جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ دیا جبکہ دیگر نے ان کے انداز کو فلرٹی قرار دیا اور مذاقاً کہا کہ شاید وہ زباب رانا کے ہیئر اسٹائلسٹ بننا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں۔آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے مزید شرائط عائد کردیں















