اہم خبریں

دلہن کو گود میں اٹھائے انٹری کیلئے جاتا دلہا سیڑھیوں سے نیچے جاگرا، ویڈیو وائرل

بھارت(اے بی این نیوز)کسی بھی جوڑے کیلئے شادی ایک خوبصورت لمحہ ہوتا ہے جسے یادگار بنانے کیلئے دلہا دلہن کی جانب سے کافی محنت کی جاتی ہے۔

دلہا دلہن کہیں شادی کے روز اپنی انٹری کیلئے لاکھوں کے اخراجات کرتے ہیں تو کہیں اس انٹری یادگار بنانے کیلئے نت نئے آئیڈیاز کو فولو کرتے ہیں لیکن بعض اوقات یہی آئیڈیاز بھاری بھی پڑسکتے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی دلہا دلہن کی ویڈیواس بات کا ثبوت ہے۔

دلہا کو انٹری کیلئے دلہن کو گود میں اٹھا کر سیڑھیاں چڑھنا تھا لیکن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا دلہن کو اٹھائے چند ہی سیڑھیاں چڑھ پایا تھا جس کےبعد توازن کھوتے ہوئے دلہن سمیت سیڑھیوں سے نیچے جاگرا۔

ویڈیو میں دلہن کو کسی کی مدد لیے بغیر اٹھتے دیکھا گیا تاہم دلہا کو سیڑھیوں سے اٹھانے کیلئے بھی دوسرے لوگوں کو مدد کیلئے آتے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر جوڑے کے گرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے تنقیدی اور دلچسپ دونوں قسم کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں۔راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 12 نئے مریض رپورٹ

متعلقہ خبریں