اہم خبریں

ٹرینر کو پالتو وہیل نے ہلاک کردیا،وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے ؟ جانئے

سڈنی (اے بی این نیوز)کچھ دنوں سے انسٹاگرام، ٹوئٹر اور ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو نے دھوم مچا رکھی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک وہیل ٹرینر، جیسکا ریڈکلف، اپنی ہی سدھائی ہوئی کلر وہیل کے ہاتھوں ہلاک ہوگئی۔

ویڈیو میں دکھایا جاتا ہے کہ لائیو پرفارمنس کے دوران ٹرینر کا توازن بگڑ جاتا ہے اور وہ پانی میں جا گرتی ہے۔ بعض کلپس میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ وہیل مچھلی اسے مکمل طور پر نگل لیتی ہے۔

یہ چونکا دینے والا منظر دیکھ کر لاکھوں صارفین نے ویڈیو کو شیئر کیا اور افسوس کا اظہار کیا، لیکن اب اس کی حقیقت سامنے آچکی ہے۔

متعدد عالمی میڈیا اداروں نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویڈیو مکمل طور پر جعلی ہے اور اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔

تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ویڈیو میں دکھائی گئی جگہ حقیقت میں وجود ہی نہیں رکھتی، اور نہ ہی جیسکا ریڈکلف نامی کوئی ٹرینر دنیا میں موجود ہے۔ یعنی یہ پوری کہانی محض سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی ایک من گھڑت تخلیق ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔


16 مزید پڑھیں: اگست سے ڈیزل سستا ،پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان

متعلقہ خبریں