گوجرانوالہ (اے بی این نیوز)گوجرانوالہ کے نجی اسپتال میں ایک نادر اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دے دیا جس سے نہ صرف اہل خانہ بلکہ پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
خاتون کو گزشتہ روز ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور کامیاب ڈیلیوری کے بعد اس نے چار لڑکیوں اور ایک لڑکے کو جنم دیا۔اس واقعہ سے ہسپتال کا عملہ اور دیگر مریضوں کے اٹینڈنٹ حیران رہ گئے۔
بچیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور اسے خصوصی نگہداشت کے لیے فوری طور پر نرسری منتقل کر دیا گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کومل نام کی اسی خاتون نے بھی دو سال قبل تین بچوں کو جنم دیا تھا۔
اس کا مطلب ہے کہ وہ صرف دو سالوں میں آٹھ بچوں کی ماں بن گئی ہے، اس حقیقت نے اس کے خاندان کو بے پناہ خوشیوں سے بھر دیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے ماں اور اس کے بچوں کو مکمل طبی امداد فراہم کی ہے اور اطلاعات کے مطابق ان کی صحت میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے۔
مزید پڑھیں: سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس(ر) میاں اللہ نواز انتقال کرگئے