ناگپور(اے بی این نیوز)بھارت کے شہر ناگپور میں فراڈی دلہن گرفتار کر لی گئی جس نے اب تک 8 مردوں سے شادی کی اور ان سے لاکھوں روپے ہتھیائے پولیس نے نویں شادی سے قبل ہی خاتون کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والی خاتون پیشے کے لحاظ سے استانی ہے، پولیس کے مطابق وہ 29 جولائی کو ایک چائے کے ہوٹل پر اپنے اگلے شکار سے ملاقات کر رہی تھی جب اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق خاتون شادی کی ویب سائٹس اور فیس بک کے ذریعے مالدار اور شادی شدہ مردوں سے رابطہ کرتی تھی ۔وہ خود کو طلاق یافتہ اور بچے کی ماں ظاہر کرکے ہمدردری حاصل کرتی تھی۔ ایک شخص نے بتایا کہ خاتون نے ایک متاثرہ شخص سے 50 لاکھ بھارتی روپے اور دوسرے سے 15 لاکھ روپے ہتھیائے، جس میں نقدی اور بینک ٹرانسفر دونوں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستانی کھلاڑیوں پر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی کا فیصلہ