اہم خبریں

ملازمہ کیساتھ معاشقہ،امریکی کمپنی کے سی ای او مستعفی

نیویارک (اے بی این نیوز) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی آسٹرونومر کے چیف ایگزیکٹوی افسر (سی ای او) اینڈی بائرن نے ملازمہ کے ساتھ معاشقے کی ویڈیو سامنے آنے کے دو روز بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

آسٹرونومر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کمپنی کے سی ای او اینڈی بائر نے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کو منظور بھی کرلیا گیا ہے۔ آسٹرنومر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اینڈی بائرن نے استعفیٰ دے دیا ہے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسے منظور کر لیا ہے۔

بورڈ کمپنی کے اگلے چیف ایگزیکٹو افسر کی تلاش شروع کرے گا اور چیف پروڈکٹ آفیسر پیٹ ڈی پیٹے ڈی جوئے عبوری سی ای او کے طور پر خدمات جاری رکھیں گےکمپنی نے کہا کہ ہماری کمپنی کی شہرت ایک رات میں بدل گئی ہو لیکن ہماری پروڈکٹ اور اپنے صارفین کے لیے ہماری خدمات تبدیل نہیں ہوئی۔


آسٹرونومر نے بیان میں کہا کہ ہم اپنا کام جتنا بہتر ہوسکے جاری رکھیں گے، اپنے صارفین کو ان کے مشکل ڈیٹا اور اے آئی مسائل میں مدد کرتے رہیں گے۔ دوسری جانب ان کی اہلیہ نے میگن بائرن نے بھی اپنے نام سے شوہر سے جڑا سرنیم بھی ہٹا دیا تھا۔
مزید پڑھیں: سعودی شہزادہ ولید بن خالد بن طلال20 سال تک کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کرگیا

متعلقہ خبریں