واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکا میں شہد کی مکھیاں لے جانے والا ایک ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز امریکی ریاست واشنگٹن کے مضافاتی علاقے میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ایک ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں 25 کروڑ مکھیاں آزاد ہوگئیں۔
امریکی حکام کے مطابق ٹرک میں شہد کی مکھیوں کے 30 ہزار کلوگرام سے زائد چھتے دوسری جگہ منتقل کیے جارہے تھے۔حکام نے شہریوں کو متاثرہ مقام سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔ ماہرین اور شہد کی مکھیاں پالنے والے افراد شہد کی مکھیوں کو قابو کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور امید ہے کہ شہد کی مکھیاں جلد اپنے چھتوں کے پاس لوٹ آئیں گی۔
مزید پڑھیں: بلے باز بابر اعظم کی فینز سے الجھنے کی وجہ سامنے آگئی