ٹینیسی (اے بی این نیوز)امریکا کے چڑیا گھر سے مور کے فرار ہونے کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں جس کے بعد مور کو ایک شہری کے گھر سے پکڑ لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر چٹانوگا کے چڑیا گھر سے 2 مور فرار ہو گئے تھے۔
انتظامیہ کا بتانا ہے 2 آزاد گھومنے والے مور باڑ سے نکل کر چڑیا گھر کی حدود سے فرار ہوگئے تھے تاہم ان میں سے ایک مور کو عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پکڑ لیا جبکہ دوسرا مو ر چڑیا گھر سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔
جس کے بعد چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر مورکے فرار ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔تاہم اب بتایا گیا ہے کہ فرار ہونے والے مور کو اگلے ہی روز چڑیا گھر کے قریب رہائشی ایرک اسپیئر کے بیک یارڈ سے پکڑ کر واپس چڑیا گھر منتقل کیا گیاہے، انتظامیہ نے مور کی اطلاع دینے پرایرک اسپیئر کاشکریہ ادا بھی کیا۔
مزید پڑھیں: والٹن ائیرپورٹ کے قریب دوبارہ دھماکوں کی آوازیں سکیورٹی ہائی الرٹ