اہم خبریں

80 لاکھ سکے لے جانیوالا ٹرک ٹیکساس ہائی وے پر الٹ گیا

ٹیکساس (اے بی این نیوز)امریکا میں سکوں سے بھرا ٹکر ہائی وے پر الٹ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس میں سکوں سے بھرا ٹرک ہائی وے پر رواں دواں تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

ایلورڈ فائر حکام نے بتایا گیا ہے کہ ٹرک میں 80 لاکھ سکے تھے جو الٹنے کے باعث ہائی وے پر پھیل گئے جس کے سبب ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور اور ایک مسافر معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرک الٹنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے سکے جمع کرنے کا کام شروع کیا گیا جس میں مشینری کی مدد بھی لی گئی۔
مزید پڑھیں: سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے

متعلقہ خبریں