بیجنگ(نیوزڈیسک) چین کے صوبے سیچوان کی آبادی میں تیزی سے کمی،حکومت نے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اجازت دیدی،اب غیر شادی شدہ افراد بچے پیدا کرسکیں گے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال چین کی آبادی میں گزرے 60 سال میں سال میں پہلی بار کمی واقع ہوئی تھی۔ چین میں کئی دہائیوں سے یک بچے(ون چائلڈ) کی پالیسی تھی جس میں 2021 میں شادی شدہ جوڑوں کے لیے قومی سطح پر اضافہ کرکے3 کر دیا گیا تھا۔ تاہم سیچوان میں اس پالیسی میں تبدیلی لاتے ہوئے اب غیر شادی شدہ افراد کو بھی بچوں کی پرورش کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔
