اہم خبریں

مصر کے اہرام گیزا کے نیچے ایک وسیع زیر مین ڈھانچہ دریافت

قاہرہ (اے بی این نیوز)مصر کے اہرامِ گیزا کے نیچے ایک وسیع زیرِ زمین ڈھانچہ دریافت ہوا ہے جس نے اہرامات کے بارے میں قدیم توانائی کے نیٹ ورکس سے متعلق قیاس آرائیوں کو ایک بار پھر تقویت دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جدید ریڈار ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی تازہ ترین تحقیق میں اہرامِ گیزا کے نیچے ایک پیچیدہ نظام کا پتہ چلا ہے جو تقریباً دو کلومیٹر تک زیر زمین پھیلا ہوا ہے اور گیزا کے تینوں بڑے اہرامات کو آپس میں جوڑتا ہے۔

سائنسدانوں نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا کہ اہرامات کی بنیادیں پانچ یکساں کثیر المنزلہ ڈھانچوں پر مشتمل ہیں جو ایک دوسرے سے منسلک ہیں، ان میں آٹھ لمبے کنویں بھی شامل ہیں جن کے گرد سیڑھیاں بنی ہوئی ہیں جو سطح سے 648 میٹر نیچے تک جاتی ہیں۔

یہ کنویں دو بڑے مکعب نما کمروں میں جا کر ختم ہوتے ہیں جن میں سے ہر ایک کا حجم 80 بائی 80 میٹر ہے۔یہ دریافت اس روایتی نظریے کو چیلنج کرتی ہے کہ اہرامِ مصر صرف شاہی مقبروں کے طور پر بنائے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: سرکاری اشتہارات پالیسی کی خلاف ورزی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سیکرٹری انفارمیشن کو عہدے سے ہٹادیا

متعلقہ خبریں