اہم خبریں

شادی تقریب میں جوڑے کو پھولوں کی جگہ پیازکے ہار کاتحفہ دیدیا

فلپائن (اے بی این نیوز) پیاز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث فلپائن میں ایک جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب میں پھولوں کی جگہ پیاز کا دستہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ فلپائنی دلہن نے پھولوں کی بجائے پیاز کا دستہ اٹھانے کا انتخاب کیا اور پھولوں کی جگہ پیاز کے دستے اٹھانے کی سفارش کی۔دلہن لیکا پوری نوبس نے کہا کہ شروع میں ہم پھول لے جانے کی مقامی روایت پر قائم تھے لیکن جب میں سوشل میڈیا پر سکرول کر رہی تھی تو میں نے پھولوں جیسا دکھائی دینے والے پیاز کا ایک دستہ دیکھا اور میں نے اپنے دولہا سے مشورہ کیا کہ کیا ہم اس کے بجائے پیاز استعمال کر سکتے ہیں۔ کیونکہ شادی کے بعد پھول مرجھا جاتے ہیں اور بہت دور پھینک دیے جاتے ہیں۔

اس کے بجائے پیاز کا استعمال کیوں نہیں کیا جاتا؟ یہ اتنا عملی ہے کہ اسے شادی کے بعد بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے اسے آن لائن آرڈر کیا۔ شادی کی رابطہ کار پوری نوبس نے فلپائنی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس نے پیاز کا ایک تھیلا آن لائن آرڈر کیا۔جوڑے نے اصل میں روایتی پھول خریدنے کے لیے 15 ہزار فلپائنی پیسو تقریبا 275 ڈالر مختص کئے تھے۔ تاہم انہوں نے پیاز کی بوری خریدنے کے لیے 8 ہزار فلپائنی پیسو یعنی تقریبا 147 ڈالر خرچ کرکے کام چلا لیا۔دلہن کی جانب سے پھول نچھاور کرنے کی رسم سے مہمانوں کو چوٹ لگنے کا خدشہ تھا اس لیے اسے ترک کرنا پڑا اور دلہن والوں نے مہمانوں کو پیاز کے دستے پیش کئے۔

متعلقہ خبریں