اہم خبریں

ہوٹل کے کمروں میں بستر کی چادروں اور پردوں کا رنگ سفید ہی کیوں ہوتا ہے؟ جانیں اس کے پیچھے چھپا راز جو کسی کو معلوم نہیں

اگر آپ چھٹیاں گزارنے کسی دوسرے شہر جاتے ہیں اور جس ہوٹل میں ٹھیرتے ہیں تو وہاں آپ نے اکثر غور کیا ہوگا کہ بیڈ کی چادروں اور پردوں کا رنگ سفید ہوتا ہے، لیکن آخر ایسا کیوں ہوتا ہے کیا آپ نے کبھی جانا ہے؟گھروں میں دیکھا جاتا ہے کہ عام طور پرخواتین اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ بستر کی چادریں مختلف رنگوں میں ہوں لیکن جب ہم ہوٹلوں میں جاتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہاں معاملہ بالکل الگ ہے۔الرجل میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سفید رنگ خوبصورت اور پاکیزگی کو ظاہر کرتا ہے اور نفسیاتی طور پر سکون و تحمل کا بھی احساس دلاتا ہے۔ سفید رنگ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ حفاظت کا بھی احساس دلاتا ہے۔یہ رنگ صفائی ستھرائی کے عمل اور گندگی کا پتا لگانے میں مدد فراہم کرتا ہے، آپ نے دیکھا ہوگا کہ اگر کسی سفید چادر پر کوئی معمولی سا داغ بھی موجود ہو تو واضح طور پر دکھائی دیتا ہے۔ تو اس وجہ سے ضرورت کی صورت میں نئے کور خریدنے میں آسانی ہوتی ہے۔اگر آپ حیران ہیں کہ زیادہ اجلے اور سفید کیوں ہوتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ الٹرا ساؤنڈ تکنیک استعمال کرتے ہیں جو ہلکی گندگی کو بھی ختم کرتی ہے۔وائٹن اینڈ شیراٹن ہوٹلوں کی سابق نائب صدر “ایرن ہوور” نے سفید کپڑوں کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ سفید پوش بستر سے نفسیاتی اثر ہوتا ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ کمرے کی تزئین و آرائش کی گئی ہے اگرچہ صرف بستر کو ہی ٹھیک کیا ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں