اہم خبریں

علی پور چٹھہ،2 سال قبل چوری ہونیوالی مرغی نے مالک کو پہچان لیا

علی پور چٹھہ( نامہ نگار)2 سال بعد چوری شدہ مرغی نے مالک کو پہچان لیا۔پیچھے ڈور کر مالک کا حق ادا کر دیا۔علاقہ مکیں بے زباں کی وفاداری پر حیران۔تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کے نواحی موضع سید نگر کے رہائشی زوار حسین شاہ کی نسلی مرغی 2 سال قبل چوری ہو گئی تھی۔

مرغی کے مالک موٹر سائیکل سوار ایک ڈیرہ کے پاس سے گزر رہے تھے کہ چوری شدہ مرغی نے مالک کے پیچھے دوڑ لگا دی جس پر مالک نے اسے پہچان کر گلے لگا لیا اور اپنے گھر لے گیا۔بعض جانوروں کی اپنے مالکان سے وفاداری کی متعدد مثالیں داستانیں موجود ہیں مگر مرغی نے وفاداری اور پہچان کا انمٹ کردار ادا کر دیا۔
ا سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملازمین کایومیہ اوورٹائم ایک ہزار کردیا

متعلقہ خبریں