اہم خبریں

خاتون اپنے شوہر اور 6 بچوں کو چھوڑ کر بھکاری کے ساتھ بھاگ گئی

اتر پردیشن ( نیوز ڈیسک )بھارت کی ریاست اتر پردیش میں خاتون اپنے شوہر اور چھ بچوں کو چھوڑ کر ایک بھکاری کے ساتھ بھاگ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجو نامی شہری نے اپنی 36 سالہ اہلیہ کے بھکاری کے ساتھ بھاگ جانے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرا دی ہے جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

میڈیا کے مطابق راجو نے دفعہ 87 کے تحت پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جو خاتون کے اغواء سے متعلق ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ راجو نے کہا ہے کہ وہ ہرپال پور کے علاقے میں اپنی بیوی راجیشوری اور 6 بچوں کے ساتھ رہتا ہے، 45 سالہ ننھے پنڈت نامی شخص کبھی کبھی محلے میں بھیک مانگنے آتا تھا اور میری بیوی سے بات کرتا تھا، وہ اور راجیشوری فون پر بھی بات کرتے تھے۔

متاثرہ شہری نے کہا ہے کہ 3 جنوری کو دوپہر 2 بجے کے قریب میری بیوی راجیشوری نے ہماری بیٹی خوشبو کو بتایا کہ وہ کپڑے اور سبزی لینے بازار جا رہی ہے لیکن جب وہ واپس نہیں آئی تو میں نے اسے ہر جگہ تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملی۔

راجو کا کہنا ہے کہ میری بیوی گھر سے بھاگ گئی ہے، میں نے ایک بھینس بیچ کر جو رقم حاصل کی تھی وہ بھی بیوی ساتھ لے گئی ہے، مجھے شک ہے کہ بھکاری میری بیوی کو اپنے ساتھ لے گیا ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق ننھے پنڈت نامی بھکاری اور خاتون کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد

متعلقہ خبریں