آج کل ایک نیا پرسنالٹی ٹیسٹ وائرل ہو رہا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ انگوٹھوں کی شکل اور ان میں لچک کی بنیاد پر آپ کی شخصیت کی کچھ خاص خصوصیات کو جانچا جا سکتا ہے۔ اس ٹیسٹ کے مطابق، آپ کے انگوٹھے کی ساخت نہ صرف آپ کی فطری عادتوں بلکہ آپ کی ذہنی اور جذباتی صلاحیتوں کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ تو کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے انگوٹھے کی شکل آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
ذیل میں پانچ مختلف انگوٹھے کی اقسام دی گئی ہیں۔ ان میں سے وہ انگوٹھا منتخب کریں جو آپ کے انگوٹھے سے ملتا ہو، اور جانیں آپ کی شخصیت کے بارے میں اہم پہلو:
1. اگر آپ کے انگوٹھے کے اوپری دونوں جوڑوں کی لمبائی برابر ہیں
تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ایک متوازن اور ہم آہنگ شخصیت کے حامل ہیں۔ آپ اپنی زندگی میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہر معاملے میں اعتدال پسندی کو اہمیت دیتے ہیں۔ آپ دوسروں کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرتے ہیں اور اکثر مسائل کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
2. اگر آپ کے انگوٹھے کا پہلا اوپری جوڑ بیچ والے جوڑ سے لمبا ہے
تو آپ ایک کمال پسند شخصیت کے حامل ہیں۔ آپ ہر کام میں معیار کو اہمیت دیتے ہیں اور ہمیشہ بہترین حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آپ پر اُمیدوں کا بوجھ زیادہ ہوتا ہے اور آپ خود سے زیادہ توقعات رکھتے ہیں۔ کام کی مکملیت آپ کے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
3. اگر آپ کے انگوٹھے کا بیچ والا جوڑ پہلے والے جوڑ سے زیادہ لمبا ہے
تو اس کا مطلب ہے کہ آپ محنت، لگن اور عزم کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ آپ مشکل کاموں سے گھبراتے نہیں اور اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے انتھائی محنت کرتے ہیں۔ آپ میں کسی بھی کام کو مکمل کرنے کی ایک غیر معمولی لگن اور عزم ہوتا ہے۔
4. اگر آپ کا انگوٹھا آسانی سے پیچھے کی طرف مُڑ جاتا ہے
تو یہ آپ کی لچکدار اور موافقت پذیر شخصیت کو ظاہر کرتا ہے۔ آپ اپنی زندگی میں تبدیلیوں کے لیے تیار رہتے ہیں اور کسی بھی نئی صورتحال میں جلدی سے ایڈجسٹ کر لیتے ہیں۔ آپ کا دماغ کھلا ہوتا ہے اور آپ نئے تجربات کو آسانی سے قبول کرتے ہیں۔
5. اگر آپ کا انگوٹھا سخت اور غیر لچکدار ہے
تو یہ ایک مضبوط ارادے والے اور پرعزم شخصیت کی نشاندہی کرتا ہے۔ آپ کسی بھی چیلنج کا سامنا مضبوطی سے کرتے ہیں اور اپنے اصولوں پر قائم رہتے ہیں۔ آپ میں مستقل مزاجی اور ثابت قدمی ہوتی ہے، اور آپ زندگی کے فیصلوں میں کبھی بھی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوتے۔
کیا آپ نے اپنے انگوٹھے کے مطابق شخصیت کی تفصیلات دریافت کی؟
یہ ٹیسٹ تو صرف تفریح کے طور پر ہے، لیکن یہ آپ کو خود کو بہتر طور پر سمجھنے اور اپنی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو جانچنے کا موقع دیتا ہے۔