جلال پور پیر والا ( نیوز ڈیسک )جلال پور پیروالا میں چھ بھائیوں نے ایک تقریب میں چھ بہنوں سے شادی کرلی، جس میں سادگی کو ملحوظ خاطر رکھا گیا، کیونکہ نہ کوئی جہیز، نہ کوئی غیر ضروری رسم، نہ تحائف کا تبادلہ اور نہ ہی کوئی سجاوٹ، اور اس طرح صرف 100,000 روپے خرچ ہوئے۔
بہت زیادہ مہمان نہیں تھے کیونکہ شادی کی تقریب میں صرف 100 سے زائد افراد نے شرکت کی جو کہ شہر کا چرچا بن گیا ہے کیونکہ یہ مکمل طور پر اسلامی اصولوں کے مطابق منعقد کی گئی تھی۔
دولہا کا کہنا تھا کہ سادہ تقریب کے انعقاد کا مقصد دنیا کو یہ بتانا تھا کہ اسلام میں کوئی غیر ضروری رسومات نہیں ہیں اور نہ ہی دولت کی نمائش ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 کے لئے کن بڑے کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی؟نام سامنے آگئے