اہم خبریں

ایلینز سے جلد سامنا ہوگا،نائن الیون کی پیشگوئی کرنے والے کا دعویٰ

نیویارک ( نیوز ڈیسک )نائن الیون کی پیشگوئی کرنیوالے شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے سیارے سے باہر ایلینز کے ثبوت کی تصدیق ہوجائے گی۔ دنیا میں بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ کائنات میں خلائی مخلوق کا وجود ہے، امریکہ سمیت مختلف ممالک میں خلائی مخلوق سے متعلق روزانہ کچھ نہ کچھ انکشافات سامنے آتے رہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کئی فوٹیجز میں بھی خلائی مخلوق کے موجودگی کے دعویے کیے جاتے رہتے ہیں، تاہم ابھی تک کسی واضح تحقیق سے معلوم نہیں چل سکا کہ آیا خلائی مخلوق واقعی دنیا کا چکر لگاتے ہیں یا پھر یہ لوگوں کا صرف خیال ہے۔

اسی حوالے سے عالمی واقعات کی پیشگوئی کرنے والے ڈیرل انکا نے کہا ہے کہ دوسرے سیاروں پر رہنے والے انسانوں سے رابطہ قائم کرنے کےلئے آئیں گے، اور یہ ثابت کرینگے کہ کائنات میں انسان تنہا نہیں ہے،ڈیرل انکا پیشے کے اعتبار سے ایک لکھاری ہیں ساتھ ہی وہ روحانیت کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں جو مراقبہ کے ذریعے اس بات کی تہہ تک پہنچے ہیں کہ خلائی مخلوق کا ظہور آئندہ 2 سالوں میں ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ خلائی مخلوق ہمارے سیارے کو نقصان نہیں پہنچائے گی بلکہ یہ اس مصیبت زدہ سیارے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ 2026 کے آخر یا 2027 کے اوائل تک کچھ ایسا بڑا ہوگا جس سے لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ ہم کائنات میں تنہا نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: تیسری بیٹی کی پیدائش پر ظالم شوہر نے بیوی کو آگ لگادی

متعلقہ خبریں