اہم خبریں

بھارتی نوجوان نے گرل فرینڈ کی نجی ویڈیوز بنا کر 84 کروڑ روپے بٹورلئے

بنگلورو(نیوز ڈیسک ) بھارت میں، ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر بنائی اور اس سے 84 کروڑ روپے بٹورلئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بنگلورو سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان موہن کمار کو لڑکی کو بلیک میل کرکے کروڑوں روپے ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق لڑکا اور 20 سالہ لڑکی آپس میں رشتہ ازدواج میں منسلک تھے۔ دونوں نے ساتھ پڑھا لیکن گریجویشن کے بعد ان کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ دونوں کئی سال بعد ایک دوسرے سے ملے اور ان کا رشتہ دوبارہ شروع ہوا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم موہن نے لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا اور اسے سیر پر لے گیا جہاں اس نے لڑکی کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنائیں اور انہیں پرائیویٹ رکھنے کا وعدہ کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ سفر سے واپس آنے کے بعد اس نے لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور اس سے رقم کا مطالبہ کیا۔

لڑکی، اس ڈر سے کہ اس کی نجی تصاویر اور ویڈیوز لیک ہو جائیں گی، اس نے لڑکے کو چند مہینوں میں 25.7 ملین روپے دیے۔پولیس کے مطابق لڑکی نے پہلے اپنی دادی کے اکاؤنٹ سے 12.5 ملین روپے موہن کمار کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے تھے۔ بعد ازاں لڑکی نے مختلف مواقع پر ملزم کو 13.2 ملین روپے نقد بھی دئیے۔

یہی نہیں، ملزم موہن کمار لڑکی سے مہنگی گھڑیاں، زیورات اور ایک لگژری کار کا مطالبہ کرتا رہا۔جب لڑکی موہن کمار کے مطالبات سے تنگ آگئی تو اس نے بنگلورو پولیس میں مقدمہ درج کرایا جس نے ملزم کو گرفتار کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔پولیس حکام نے مزید کہا کہ یہ ایک منصوبہ بند جرم ہے جس میں ملزمان نے لڑکی سے بلیک میلنگ کے ذریعے 84 کروڑ روپے بٹورلئے ۔
مزید پڑھیں: مقبول گلوکار اور نعت خواں جنید جمشید کی 8 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

متعلقہ خبریں