لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جب نامعلوم شخص نے بس میں سفر کرنے والی لڑکی کا چہرہ کاٹ کھایا اور اس کے چہرے سے خون بہنے لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایلا ڈولنگ نامی 19 سالہ لڑکی پر نشے میں دھت اجنبی نے حملہ کر دیا۔ آور کی شناخت 53 سالہ ڈیرن ٹیلر کے نام سے ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایلا نے جیسے ہی مسافر بس سے باہر نکلنے کی کوشش کی تو اچانک ڈیرن ٹیلر نے اسے بے دردی سے چہرے پر کاٹ کر زخمی کردیا۔
ملزمان نے تقریباً پانچ منٹ تک پرتشدد حملہ جاری رکھا۔ واقعے کے دوران ایلا کے دوستوں نے اسے حملہ آور سے بچانے کی کوشش کی اور راہگیروں نے ملزم کو وہیں روکے رکھا جب تک کہ پولیس نہ پہنچی اور اسے شدید جسمانی نقصان پہنچانے پر پولیس کے حوالے کردیا۔
اسے شدید چوٹیں آئیں، اس کا نتھنا اور ہونٹ جزوی طور پر پھٹا ہوا تھا، جبکہ دوسرا ہونٹ بھی بری طرح زخمی تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایلا کو فوری علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہ پہلے چیلٹن ہیم جنرل ہسپتال گئی اور پھر اسے ہنگامی سرجری کے لیے گلوسٹر شائر رائل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متاثرہ کے زخموں کو بند کرنے کے لیے پچاس ٹانکے لگائے گئے۔ ملزم کو فوری گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ ایلا ڈولنگ کے ساتھ یہ واقعہ گزشتہ سال نومبر میں ایک مسافر بس میں پیش آیا تھا۔