ویتنام (اے بی این نیوز)ویتنام کے ایک شہری نامعلوم وجوہات پر اپنے چچا کی قبر کھود کر کھوپڑی اور ہڈیاں چوری کر لیں۔
غیرملکی میڈیا مطابق ملزم نے جوئے میں ہارے پیسوں کی ادائیگی کیلئے مرحوم کے خاندان سے 5 بلین ویتنامی ڈونگ وصول کرنے کی کوشش کے طور پر یہ قبیحہ فعل کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 9 ستمبر کو37 سالہ لو تھاننام نامی شخص نے بیلچے کی مدد سے چچا کی قبر 20 سینٹی میٹر تک کھود کر لاش کی کچھ باقیات کو نکال کر قریبی کوڑے کے ڈھیر میں چھپا دیا تھا۔
لاش کی باقیات چوری کرنے کے بعد ملزم نے مرنے والے شخص کی بیوی کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے دھمکی آمیز میسج بھیجاتھا کہ ہڈیوں کی واپسی کیلئے پیسوں کی ادائیگی کی جائے ۔ملزم نے مزید مرحوم کی بیوہ سےکہا کہ اگر پولیس سے رابطہ کیا تو وہ لاش کی باقیات کو کبھی بھی وصول نہیں کر پائے گی۔
دھمکی آمیز پیغام کے بعد خاتون نے قبر جا کر دیکھی تو تابوت میں سوراخ موجود تھا جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر حکام کو آگاہ کیا۔
حکام نے تفتیش کے بعد 12 ستمبر کو ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے جرم کا اعتراف کر کے ایساکرنے کی وجہ بھی بتا دی، پولیس نے چوری کی گئی ہڈیاں برآمد کر کے خاندان کو واپس کر دیں۔
مزید پڑھیں:ما یا خان نے شادی میں ریڈ اور گرین سگنلز میں فرق بتا دیا جانئے کیا