اہم خبریں

چین کی بڑھتی ہوئی مانگ ، پاکستان میں گدھوں کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان میں گدھوں کی مانگ اور قیمت چین میں ادویات کی پیداوار میں بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے بڑھ گئی ہے۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ خاص طور پر کاسمیٹک کریموں میں استعمال ہونے والے گدھے کی قیمت 300,000 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، قیمتوں میں اس اضافے نے مقامی خریداروں کو خاصا متاثر کیا ہے، کراچی کے علاقے لیاری میں گدھا منڈی میں بہت کم لوگ نظر آئے، جہاں بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ممکنہ صارفین کو روکا ہے۔

فروخت کنندگان قیمتوں میں اضافے کی وجہ چین کی بڑھتی ہوئی مانگ کو قرار دیتے ہیں، جہاں گدھے کی کھالیں مختلف کاسمیٹک اشیاء اور روایتی ادویات کی تیاری میں استعمال ہوتی ہیں، جن میں ایجیاؤ نامی ایک مشہور دوا بھی شامل ہے۔چین میں یہ بڑھتی ہوئی مارکیٹ پاکستان بھر میں گدھوں کی قیمت بڑھا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: عید میلاد النبی ﷺ عقیدت و احترام کے ساتھ کل منائی جائیگی

متعلقہ خبریں