اہم خبریں

بھارت میں سونے کے سکے والا اے ٹی ایم متعارف کروادی گئی

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بچپن میں ہم سب نے ہی گلک میں پیسے جمع کیے ہوتے ہیں جن کو توڑنے پر سکوں کا خزانہ نکل آتا تھا اور ہماری خوشی کی انتہا نہیں رہتی تھی مگر کیا کبھی آپ نے کہیں سے سونے کے سکے نکلتے دیکھے ہیں؟جی ہاں اب بھارت میں ایسی اے ٹی ایم متعارف کروائی گئی ہے جہاں سے پیسوں کے بجائے سونے کے سکے نکلتے ہیں؟ یہ مشین کہاں ہے اور کیسے کام کرتی ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔سونے کے سکے نکالنے والا یہ حیرت انگیز اے ٹی ایم بھارت کی ریاست تلنگانہ میں نصب کیا گیا ہے جس میں ڈیبٹ کا کریڈٹ کارڈ ڈالنے پر 8 مالیت کے سکے اسکرین پر دکھائے جاتے ہیں۔ پھر اپنی ضرورت کے حساب سے سکہ نکلوایا جاسکتا ہے۔ یہ اے ٹی ایم بالکل ویسے ہی کام کرتا ہے جیسے کہ عام اے ٹی ایم۔0.5 گرام سے لے کر 100 گرام کے سکے اس اے ٹی ایم سے نکالے جاسکتے ہیں۔ یہ 24 قیراط کے ہوتے ہیں اور ان کی مالیت مارکیٹ کے حساب سے طے کی جاتی ہے البتہ فروخت کرنے والے کو مکمل رقم واپس کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں