لاہور(نیوز ڈیسک)شادی کے دن دلہا اپنی دلہن کو منہ دکھائی میں مہنگے، قیمتی اور خوبصورت تحفے دیتے ہیں تا کہ نئی زندگی کی خوشیوں کے ساتھ شروعات کی جاسکے البتہ مشہور یوٹیوبر ازلان شاہ نے اپنی ڈاکٹر بیگم وریشہ جاوید کو ایسا تحفہ دیا ہے جو خود انھیں تو کیا بلکہ دیکھنے والوں کو بھی ہمیشہ یاد رہے گا۔ وہ تحفہ ہے ایک گدھے کا بچہ اور اس کی ماں۔اس عجیب و غریب تحفے کے بارے میں ازلان شاہ کہتے ہیں کہ دراصل یہ تحفہ انھوں نے اس لئے دیا کیوں کہ وہ جانتے ہیں ان کی بیگم کو گدھے کے بچے بہت پسند ہیں اور چونکہ وہ بہت چھوٹا ہے اس لئے اس کی ماں کو بھی ساتھ رکھنا ضروری ہے۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن بنی سوشل میڈیا انفلوئینسر ڈاکٹر وریشہ گدھے کے بچے کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کررہی ہیں اور اسے پیار کررہی ہیں۔ نئے نویلے جوڑے نے گدھے کے بچے کے ساتھ بہت ساری تصاویر کھنچوائیں۔ازلان شاہ نے گدھے کے بچے کی ویڈیو بھی شئیر کی جس میں لکھا گیا ہے کہ یہ تحفہ اگر مضحکہ خیز لگتا ہے مگر بہت پیارا بھی ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان دونوں نے گدھے کے بچے کو پالنے کا فیصلہ کیا ہے۔