لاہور( نیوز ڈیسک ) پنجاب کے سینئر پولیس افسران کی ایک کھیپ، جو سی پیک سیکیورٹی کی تربیت کے لیے چین میں تھی، کاشغر ہوائی اڈے پر جھگڑا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق، پنجاب پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹس (ایس ایس پیز) خصوصی سیکیورٹی ٹریننگ میں شرکت کے لیے چین کے دورے کے دوران کاشغر ایئرپورٹ پر جھگڑ پڑے۔ پنجاب پولیس کے ایس ایس پیز نے ہوائی اڈے پر موجود خواتین اور جونیئر افسران کے سامنے ایک دوسرے پر ہاتھا پائی اور گالیاں دیں۔
رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ پر موجود چینی حکام نے معاملے میں مداخلت کی اور پاکستانی سینئر پولیس افسران کے درمیان ہاتھا پائی ختم کرادی۔ پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ڈاکٹر عثمان انور نے کاشغر ایئرپورٹ پر سینئر پولیس افسران کے درمیان لڑائی کا نوٹس لے لیا ۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کا کوئٹہ سے سعودی عرب براہ راست پروازیں شروع کرنیکا اعلان