اہم خبریں

مریم نواز کی پولیس وردی میں پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

اسلا م آباد(اے بی این نیوز رپورٹ) لاہور میں لیڈی پولیس کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس وردی میں شرکت ۔ پولیس پاسنگ آوٹ پریڈ میں 650 پولیس اہلکار خواتین شامل تھیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی۔جس پر سوشل میڈیا سابق ٹویٹر ایکس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف ٹرولنگ شروع ہوگئی ۔ مخالفین نے بھی اپنے دل کی بھڑاس نکالی اور دوسری جانب حمایتیوں نے بھی مخالفین کو منہ توڑ جواب دیئے ۔۔

پاکستان میں یکم مئی سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان

سینئر صحافی ومعروف اینکر خالد جمیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا ،متمام عمر وردی اور ڈنڈے کے زور پر سیاست کرنے والے آخر کار اپنے اصل روپ میں سامنے آگئے ۔

معروف صحافی ملیحہ ہاشمی نے ایکس پرلکھا کہ مریم نواز کی پولیس یونیفارم میں تصویروں پر اب تک سب سے بہترین تجزیہ ۔ ایک طرف مریم نوا زکھڑی ہیں تو دوسری جانب بھارتی فلم کا ایک سین دکھایا گیا ہے

مسلم لیگ ن کے چاہنے والے ایک صارف پرویز سندھیالہ نے لکھا ۔۔۔نوازشریف کی پنجاب پولیس کی وردی پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا جیسا باپ ویسے بیٹی ۔۔

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر پرویز الٰہی کے بیٹے محسن الٰہی نے ایکس پر لکھا کہ اپنے آپ تماشا لگ رہی ہے

جس کے جواب میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے پرویز الٰہی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا جل گیا برنال لگائیں ، کٹ گیا برنال لگائیں، اسمبلی میں کٹ پڑنے کا ڈرامہ کرکے پٹیاں باندھ کر پائیوڈین فیملی کے جوکرز ، جو کر کون لگ رہا ہے صاف ظاہر ہے�

پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ خوشی ہوئی پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 650 خواتین اہلکار شامل ہیں، پولیس میں خواتین اہلکاروں کو ڈیوٹی پر دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، آئی جی پنجاب سے کہا ہے کہ 7 ہزار خواتین پولیس اہلکار کم ہیں اس تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں