اہم خبریں

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار فلپائنی دوشیزہ نے اسلام قبول کر لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی شہری سلیمان کی محبت میں گرفتار 26سالہ فلپائنی لڑکی پاکستان پہنچ گئی،لیاقت پور کے نواحی علاقے چک نمبر 43کے رہائشی 31سالہ محمد سلمان اور 26سالہ فلپائنی لڑکی چیری کی دوستی دبئی میں ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔

دونوں دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں بطور شیف ایک ساتھ کام کرتے تھے،سلمان وطن واپس آیا تو لڑکی بھی پاکستان پہنچ گئی ، ذرائع کے مطابق دو روز قبل لڑکی نے اسلام قبول کرکے دونوں نے نکاح کرلیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام قبول کرنے کے بعد لڑکی کا نام زینب رکھا گیا ہے۔

فلپائنی لڑکی کا کہناتھا کہ سلمان سے میری ملاقات دبئی میں ہوئی تھی جہاں ہمیں ایک دوسرے سے محبت ہو گئی، ہم نے منگنی کی اور اب شادی کر لی ہے۔اس کا کہنا تھا کہ سلمان کی فیملی بہت زیادہ تعاون کرتی ہے، میں ان کی بہت شکر گزار ہوں، وہ میرے ساتھ بہت مہربان ہیں اور پیار کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں