اہم خبریں

شدید گرمی کی لہر ،دور درشن کی اینکرلائیو خبریں پڑھتے بے ہوش ہوگئی

بنگال ( نیوز ڈیسک )مغربی بنگال میں شدید گرمی کی لہر کےدوران ، دور درشن کی اینکر لوپامدرا سنہا لائیو خبریںپڑھتے ہوئے بے ہوش ہو گئیں۔ سنہا، جو دور درشن کی مغربی بنگال میں ملازم ہیں،
مزید پڑھیں :جاپانی بحریہ کے دو ہیلی کاپٹر تربیتی مشق کے دوران سمندر میں گر کر تباہ
اپنی صحت کے بارے میں تفصیلات بتانے کے لیے فیس بک پر پوسٹ شیئر کی ، اس نے وضاحت کی کہ جب میں لائیو خبریں پڑھ رہی تھی تو، میرا بلڈ پریشر اچانک گر گیا، اور میں ہوش ہوگئی۔

میں کچھ عرصے سے بیمار محسوس کر رہی تھی ، لیکن میں نے سوچا کہ پانی پینے سے تکلیف کم ہو جائے گی۔ عام طور پر، خبریں پڑھتے وقت میرے ساتھ پانی نہیں ہوتا، چاہے یہ 10 منٹ کا حصہ ہو یا آدھا گھنٹہ۔ ، جب ایک اشتہار چلا تو میں نے تھوڑا سا پانی پی لیا۔میں نے سوچا کہ میں باقی خبروں کو مکمل کر سکتی ہوں۔

میں کسی طرح ان میں سے دو کو ختم کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ تیسری کہانی ہیٹ ویو کے بارے میں تھی، اور جیسے جیسے میں اسے پڑھ رہی تھی، اپنے آپ کو بیمار محسوس کرنے لگی، اس نے مزید کہاکہ میں نے اس حصے کو مکمل کرنے کی پوری کوشش کی، لیکن میں ایسا نہیں کر سکی۔ اس کہانی کے دوران، میری بینائی ختم ہونے لگی۔

ایل سی ڈی پر میٹر مدھم ہوگیا، اور میں بے ہوش ہوگئی۔مغربی بردوان ضلع میں واقع پاناگڑھ میں ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں