اہم خبریں

اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ڈرائیور نے اڑتی پتنگ پکڑنے کیلئے ٹرین روک دی

لاہور(نیوزڈیسک) اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ڈرائیورنے ٹرین کو درمیان میں روک کرپل پر پتنگ پکڑنے دوڑ گیا ، سوشل میڈیا پر چوہدری طارق شبیر کے نام سے صارف نے مزاحیہ واقعے کی ویڈیو فیس بک پر شیئر کی، اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا: “یہ پاکستان جانی ہے۔

اورنج ٹرین کے ڈرائیور نے پتنگ کیلئے ٹرین کو پٹخ دیا۔ویڈیو میٹرو ٹرین پل کے قریب ایک گھر کی چھت سے بنائی گئی جس میں ڈرائیور کو اپنی وردی میںاُڑتی ہوئی پتنگ کو پکڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ٹرین کو ٹریک پر روکا کر ایسا عمل کیا گیا۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ڈرائیور نے ٹریک پر پھنسی پتنگ کو ہٹانے کے لیے ٹرین کو روکا۔

تاہم، ابھی تک متعلقہ اتھارٹی کی طرف سے کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں ہوئی ۔پتنگ بازی پرپابندی کے باوجود میٹروٹرین پر ٹرین روک کر پتنگ پکڑنے کا واقعہ غیر معمولی ہے اس کی تحقیقات کی ضرورت ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے سخت ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں‌؛سعودی شہری نےعید پر اپنی اہلیہ کو پھولوں سے سجے ٹائر تحفے میں دیدیئے

اورنج لائن رائیونڈ روڈ پر واقع علی ٹاؤن سے شروع ہو کر ڈیرہ گجراں پر ختم ہوتی ہے۔ یہ الائنمنٹ ملتان روڈ کوریڈور کے بعد ٹھوکر نیاز بیگ سے چوبرجی تک، پھر لیک روڈ، میکلیوڈ روڈ، نکلسن روڈ سے ہوتے ہوئے مرکزی ریلوے کراسنگ سے جی ٹی روڈ تک پہنچتی ہے اور لاہور رنگ روڈ کے انٹرچینج تک جی ٹی روڈ کی پیروی کرتی ہے۔ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی کل لمبائی 27.1 کلومیٹر ہے اور کل ایلیویٹڈ سیکشن 25.4 کلومیٹر طویل ہے۔

متعلقہ خبریں