پونا(نیوزڈیسک)بھارتی شہر پونا میں مچھروں سے آسمان چھپ گیا ، شہری آسمان پر عجیب و غریب نظارہ دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیشو نگر اور کھراڈی گوتھن میں آسمان پر مچھروں کا کالا جھنڈ نے آسمان کا رنگ کالا کردیا۔
مچھروں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر عوام پریشان ہوگئے ۔ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ۔عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ مچھروں کے جھنڈ نے 3 سے 4 روز تک علاقے کو اپنے گھیرے میں لئے رکھا، ہر طرف اندھیرا چھا گیا،مچھروں کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد خوف میں مبتلا ، انہیں پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔