اہم خبریں

معمر ترین برطانوی شہری نے 95 سال کی عمر میں ماسٹرز کر لیا

لندن (نیوزڈیسک) شوق کا کوئی مول نہیں ، دنیا کی کوئی طاقت کسی کو تعلیمی شوق پورا ہونے سے نہیں روک سکتی۔اس بات کو برطانوی شخص نے سچ ثابت کردیا کہ پڑھنے لکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، انسان جب تک زندہ ہے اسے علم کا حصول جاری رکھنا چاہیے ، ۔95 سالہ برطانوی ڈیوڈ مارجوٹ نے بالآخر ماسٹرز ڈگری مکمل کرلی۔

مزید پڑھیں: 7 جنوری 2024،سونے کی قیمت میں اچانک 300 روپے کا ہوشربا اضافہ

سابق نفسیات دان ڈیوڈکنگسٹن یونیورسٹی سے ماسٹرز کرنے والے معمر ترین طالبعلم بن گئے ۔ ڈیوڈ مارجوٹ نے ڈاکٹر بننے کے 72 سال بعد کنگسٹن یونیورسٹی سے ماڈرن یورپیئن فلاسفی میں ایم اے کی ڈگری لی،

اب وہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل ہونے تک ڈیوڈ مارجوٹ کی عمر 102 سال ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں