جنوبی کوریا( نیوزڈیسک ) ڈرامہ دیکھنے پر 2 نوجوانوں کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی،سوشل میڈیا ایک فوٹیج وائرل ہورہی ہےجس میں دو 16 سالہ لڑکے بظاہر جنوبی کوریا کی ایک عدالت میں موجود ہیں جنہیں اسٹیڈیم میں سیکڑوں طالب علموں کے سامنے ہتھکڑیاں لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،بی بی سی کے مطابق یہ فوٹیج 2022 کی ہے جو کچھ روز قبل ساؤتھ اینڈ نارتھ ڈیولپمنٹ (سینڈ) انسٹی ٹیوٹ کو موصول ہوئی تھی، جو شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے منحرف افراد کے ساتھ کام کرتا ہے،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وردی میں ملبوس افسران لڑکوں کو ہتھکڑیاں لگا رہے ہیں،جنوبی کوریا کی جانب سے یہ فوٹیج اس لیے ریکارڈ اور جاری کی گئی تاکہ دیگر عوام کو ایسی حرکت دوبارہ کرنے سے خبردار کیا جاسکے، طالب علموں پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے 3 ماہ تک جنوبی کوریا کی فلمیں، موسیقی اور میوزک ویڈیوز دیکھی اور تقسیم بھی کیں جس کی وجہ سے انہیں 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔