سینٹ لوئس(نیوزڈیسک) معروف امریکی یوٹیوبر نے ریٹائر ہونیوالے پولیس افسر کو ہیلی کاپٹرپرسیر کروا کر اس کی ریٹائرمنٹ کو یادگار بنادیا۔سوشل میڈیا ، یوٹیوب پر جاری ویڈیو میں ریٹائرپولیس اہلکار کیلئے امریکی یوٹیو کو یوٹیوب پر 7 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔یوٹیوبر نے اپنے یوٹیوب چینل Mattylp پر ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ انہیںپولیس کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں ان سے شہر سینٹ لوئس میںخصوصی درخواست پوری کرنے کا کہا گیا۔ یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ جب تک وہ وہاں نہیں گئے ، تب تک اس درخواست کو صیغہ راز میں رکھا گیا تھا اور انہیں بس بلایا گیا تھا۔جب وہ سینٹ لوئس میں پہنچے تب انہیں پتہ چلا کہ سینٹ لوئس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک پولیس اہلکار ٹونی ریٹائر ہونیوالے ہیں اور پولیس ڈیپارٹمنٹ ان کی ریٹائرمنٹ سے پہلے آخری دن انہیں ایک یادگار ہیلی کاپٹر کی سواری کرانا چاہتے ہیں۔یوٹیوبر نے بتایا کہ جس وقت ریٹائر ہونے والے پولیس اہلکار نے ہیلی کاپٹر کی سواری کی وہ خوشی اور تشکر سے سرشار ہوگئے۔ پولیس اہلکار نے ہیلی کاپٹر سے اپنی آخری ریڈیو کال بھی کی اور انہوں نے یوٹیوبر کے ساتھ کئی یادگار واقعات بھی شیئر کیے۔