اہم خبریں

شادی پر سب لمبے ہارکی ویڈیو وائرل ہو گئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز) انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی ہال میں سیاہ لباس زیب تن کیے ایک مکمل اسکواڈ موجود ہے جو پیسوں سے بنا روایتی ہار اٹھائے اسٹیج کی جانب گامزن ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ہار تو روایتی ہے مگر اس کی لمبائی غیر روایتی اور کئی فٹ پر مشتمل ہے۔ہار میں 1000 اور 5000 کے نوٹوں سے ڈیزائن بنا ہوا ہے جسے دولہا یا دلہن میں سے کس نے پہنا، یہ تو معلوم نہیں، ہاں مگر یہ ہار اپنی غیر روایتی لمبائی کے سبب سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین کی توجہ کا مرکز ضرور بن گیا ہے

متعلقہ خبریں