اہم خبریں

نایاب بلیک ڈائمنڈ ایپل کا راز سامنے آگیا

نیویارک(نیوز ڈیسک)نایاب بلیک ڈائمنڈ ایپل کا راز سامنے آگیا۔ ویسے تو سیب لال سبز اور پیلے رنگ میں پایا جاتا ہے لیکن دنیا کے کچھ حصوں میں کالے رنگ کے سیب بھی پائے جاتے ہیں۔ بلیک ڈائمنڈ ایپل بھی کہا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ کافی مہنگے ہوتے ہیں اور آسانی سے ملتے بھی نہیں کیونکہ یہ بہت کام کاشت ہوتے ہیں۔ سیاہ سیب اصل میں تبت کے چھوٹے سے گاؤں نینگچی میں پائے جاتے ہیں۔ اس کی سیاہ رنگت کا راز اونچائی پر کاشت ہونا ،کم سورج کی روشنی ملنا اور رات کو درجہ حرارات کا کم ہونا ہے ۔ نایاب سیا ہ سیبوں سے ملتے جلتے سیب امریکا کے کچھ علاقوں میں بھی پائے جاتے ہیں جنہیں آرکنساس بلیک کہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں