اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی آئی اے کو گزشتہ پانچ سالوں میں 291 ارب روپے سے زائد نقصان کا انکشاف،،، تفصیلات سینیٹ میں پیش،،،سال 2022 میں پی آئی اے کو 88 ارب روپے کا نقصان ہوا،،،سال2021 میں 50 ارب ،،،سال 2020 میں 34 ارب ،،،، سال 2019 میں پی 52 ارب کا نقصان ہوا،وزارت ہوابازی کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہاگیاکہ سال 2018 میں پی آئی اے کو 67 ارب کا نقصان ہوا، نیز با کمال لوگ لا جواب سروس،،سعودی عرب سے ملتان آنے والی پی آئی اے کی پرواز چوبیس گھنٹے تاخیر کے بعد لاہور ائیر پورٹ پر اتر گئی،، مسافروں کا فلائٹ سے اترنے سے انکار ،، عملے نے مسافروں کو فرش پر بٹھا دیا،،عمرہ زائرین کا وزیر اعلی اور اعلی حکام سے واقعہ کا نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا۔















