ڈیرہ اسماعیل خان(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر کیسز بنانے والے اُن کے اپنے ہی ہیں۔پی ٹی آئی کسی اور نشان سے بھی الیکشن لڑسکتی ہے، عدالتیں آزاد ہیں تحریک انصاف کے پاس عدالت کا راستہ موجود ہے۔ماضی میں اگر وہ شفاف الیکشن کراتے تو آج ان کے مخالفین نہ ہوتے، پی ٹی آئی پر کیسز بنانے والے بھی پی ٹی آئی کے اپنے ہی ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شفاف انتخابات لازمی ہیں، ایسا نہ ہوا گلی اسمبلی سال ڈیڑھ سال بھی پورا نہ کرسکے گی۔انہوں نے کہا کہ میں علی امین کو دعوت دیتا ہوں کہ ضمانت ہوئی ہے تو عوام میں آؤ، اگر بانی پی ٹی آئی کو عدالت اور الیکشن کمیشن اجازت دے تو ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔پی پی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہمیں امید ہے تمام پارٹیز کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی۔
