لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی سابق ویمن کرکٹر عروج ممتاز نے بسمہ معروف کو دنیا کے نمبر ون بیٹسمین بابراعظم سے بہتر قرار دے دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگومیں عروج نے کہا کہ بعض اوقات بسمہ معروف بابراعظم سے بہتر پرفارم کرتی ہیں۔واضح رہے کہ آل راونڈر بسمہ معروف پاکستان کی نمایاں خواتین کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے مختلف میچز میں کئی بار بیٹنگ اور بالنگ دونوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
