اسلام آباد(نیوزڈیسک) موسم سرما میں بھی ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5500 میگا واٹ سے تجاوز کرگیا۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس سے،بجلی کا پیداواری نظام غیر متوازن ہورہا ہے،شمال ،جنوب بجلی کا ترسیلی نظام بھی غیر متوازن ہونے کا خدشہ ہے ،بجلی کی پیداوار انتہائی کم ترین سطح پر ،8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ریکارڈ ہورہی ہے سے کے باعث ملک میں موسم سرما میں بجلی کا شارٹ فال 5500 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے ،ملک میں بجلی کی طلب 13500 میگا واٹ اور پیداوار 8800میگا واٹ ریکارڈ کیا گیا ہے ،پن بجلی کی پیداوار800 میگا واٹ،سرکاری تھرمل پلانٹس1500 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیںآئی پی پیز5000 میگاواٹ اور نیو کلیئر سے 1500 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے















