ویٹی کن سٹی (نیوزڈیسک)عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں قید یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔ فریقین کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں۔ امن کی بات کیسے کی جاسکتی ہے جب ہتھیاروں کی تجارت عروج پر ہو۔پیر کو کرسمس کے موقع پر ویٹیکن میں خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ معصوم شہریوں پر اسرائیلی حملوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں قید یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔ فریقین کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ امن کی بات کیسے کی جاسکتی ہے جب ہتھیاروں کی تجارت عروج پر ہو۔ پوپ نے شام، یمن اور عراق میں جاری جنگ، یوکرین اور ایتھوپیا میں کشیدگی میں تازہ اضافے اور لبنان کے غیرمعمولی بحران پربھی افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم تنازعات کے اتنے عادی ہوگئے ہیں کہ بڑے سے بڑے سانحات بھی خاموشی سے گزر جاتے ہیں اور ان کا نوٹس نہیں لیا جاتا۔ ہم اپنے لاتعداد بھائیوں اور بہنوں کے دکھ درد اور پکار کو نہ سننے کا خطرہ مول لے رہے ہیں۔مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو غریبوں اور جنگ سے متاثرہ افراد کا خیال رکھنے کی ہدایت کی















