اہم خبریں

سابق شیف نے برطانوی شاہی خاندان کے مینوکوبورنگ قراردیدیا

لندن(نیوزیسک)برطانوی شاہی خاندان کے سابق شیف ڈیرن میکگریڈی نے شاہی خاندان کے مینو کو بورنگ قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق شاہی شیف نے کرسمس کے مینو سے پردہ اُٹھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ شاہی خاندان کے تمام مردوں کے لیے الگ اور خواتین کے لیے الگ مینو تیار کیا جاتا ہے۔شاہی خاندان کے 61 سالہ سابق شیف ڈیرن میکگریڈی نے آنجہانی برطانوی ملکہ الزبتھ دوم اور شہزادی ڈیانا کے دور میں خدمات انجام دیں اور اپنے دور میں 7 کرسمس کے عشائے کے انتظامات سنبھال چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں