اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن کا الیکشن کا امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے بڑا اقدام، آسانی کیلئے آن لائن سہولت مرکز قائم ۔الیکشن کمیشن کے مطابق آن لائن سہولت مرکزکمیشن سیکرٹریٹ میں قائم کردیا جس میں نادرا، نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک معاونت کر رہے ہیں۔ترجمان کاکہنا ہے آن لائن سہولت مرکز 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، امیدواران کےکوائف ضروری کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔ سیکرٹری پاور ڈویژن، سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن، سیکرٹری نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن، سیکرٹری ہاؤسنگ، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے ریٹرننگ افسران سے امیدواروں کی فہرست حاصل کر لیں، امیدواروں کی فہرست کا اجرا 24 دسمبر2023 کو کیا جاچکا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نادہندہ امیدوار کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران 25 تا 30 دسمبر ریٹرننگ افسران سے رجوع کریں اور تمام ادارے نادہندہ امیدواران سے واجبات کی وصولی یقینی بنائیں، اس ضمن میں حکومت کے تمام وفاقی و صوبائی ادارے فوری ریٹرننگ افسران سے رابطہ کریں۔















