لکی مروت(نیوزڈیسک) لکی مروت میں واقع دہشتگردوں نے رات گئے تھانہ گمبیلا پرحملہکردیا جسے پولیس اہلکاروں نے ناکام بنادیا، پولیس حکام کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ گمبیلا پر دہشتگردوں نے اچانک حملہ کردیا جس کیخلاف پولیس حکام نے بروقت رسپانس دیکر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ذرائع کے مطابق کوئیک رسپانس کے ذریعے دہشتگرد اپنے مشن میں کامیاب نہ ہوسکے اور رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔ پولیس جوان پہلے سے الرٹ تھے اور بروقت کارروائی سے دہشتگردبھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ڈی پی او طارق حبیب کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے کوئی نقصان نہیں ہوا، حملہ ناکام بنانے پر ڈی پی او کی جانب سے جوانوں کا شاباش دی ۔ دو دنوں میں یہ تیسرا حملہ ناکام بنایا گیا ۔















