نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی نامور موٹیویشنل اسپیکر، سوشل میڈیا انفلوئنسر وویک بندرا پر بیوی کی جانب سے شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی گھریلو تشدد کا الزام لگایا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مقامی پولیس کا بتانا ہے کہ موٹیویشنل اسپیکر کے خلاف شکایت وویک بندرا کی بیوی یانیکا کے بھائی ویبھو کواترا نے درج کرائی ہے۔پولیس نے بتایا کہ نوئیڈا کے سیکٹر 126 میں موٹیویشنل اسپیکر کی اہلیہ کے بہنوئی نے گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کرایا ہے۔















