نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں کورونا کی نئی قسم سے متاثرہ چارافرادہلاک ہوگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا کے نئے ویرینٹ جے این 1 کے سبب کورونا کیسز کا پھیلاؤ جاری ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 752 کیس اور 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز 21 مئی کے بعد سب سے زیادہ کورونا کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
