کیلی فورنیا(نیوزڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بے گھر خواتین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بے گھر خواتین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 60 ہزار سے زائد خواتین بے گھر ہیں۔ ان میں گھریلو تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کے علاوہ حاملہ خواتین اور مائیں بھی شامل ہیں۔















