اہم خبریں

پاکستان سے بھیجے گئے افرادکوشمالی افغانستان میں بسانے پر تشویش

دوشنبے،کابل(نیوزڈیسک)پاکستان سے افغانستان واپس بھیجے جانے والے مہاجرین کو شمالی افغانستان میں بسائے جانے پر روس نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور دہشت گردی کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔دوسری جانب طالبان حکومت نے کہا ہے کہ تاجکستان سے ملنے والی سرحد کی بھرپور حفاظت کی جارہی ہے۔ افغانستان کی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق تاجکستان کے لیے روس کے سفیر سیمین گریگورییف نے حالیہ دنوں کہا کہ افغانستان کی حکومت اپنے عزم کے مطابق سرحدوں کی حفاظت کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی۔ تاجک سرحد کے حوالے سے روسی سفیر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کابل حکومت کے ترجمان زین اللہ مجاہدنے کہا کہ افغانستان اپنے عزم پر قائم ہے کہ کسی بھی فرد، گروہ یا ملک کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

متعلقہ خبریں